شام میں نئے آئینی مسودے کے لئے ریفرینڈم
اسٹاف رپورٹ
دمشق: شام کے پرتشدد ماحول میں نئے آئینی مسودے کے لئے ریفرینڈم کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے ۔
شام کے نائب وزیر داخلہ حسن جلالی نے سرکاری خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہ سال کے شہری اس ریفرینڈم میں ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں ۔
ووٹنگ کے لئے ملک بھر میں چودہ ہزار ایک سو پچاسی پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ شام کی حکومت نے ایمرجنسی کا قانون ختم کرتے ہوئے، سیاسی پارٹیوں انتخابات اور ذرائع ابلاغ کا نیا قانونی وضع کیا ہے ۔
شام کے نئے آئين میں متعدد سیاسی پارٹیوں کو ملک میں سرگرم عمل ہونے کی اجازت دی گئي ہے۔ اس سے پہلے صرف بعث پارٹی ہی ملک کی واحد سیاسی پارٹی تھی۔
میں
کے
mistake
تبولا
Tabool ads will show in this div