پی ایس ایل تھری؛ آج دو میچز کھیلے جائیں گے

دبئی: پاکستان سپرلیگ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا ميچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈئیٹرز سے ہوگا۔

پاکستان سپرلیگ میں آج دو میچ دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے شیر لاہور قلندرز سے ٹکرائیں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین میچز میں کامیابیاں سمیٹیں۔ ملتان سلطانز کو ہرایا۔کراچی کنگز کی ایک نہ چلنے دی۔لاہور قلندرز کو شکست دی۔ لاہور قلندرز کے لئے  یہ میچ بقا کی جنگ ہے۔ ایونٹ میں پانچوں میچ ہارنے کے بعد ٹیم کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔ہار اگلے راؤنڈ تک رسائی کی ساری امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔

دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کا مقابلہ ہوگا۔پوائنٹ ٹیبل پر کراچی کنگز دوسرے اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گذشتہ شب ملتان سلطانز کو2وکٹ سے شکست دی تھی۔ سماء

PSL 3

Tabool ads will show in this div