لاہور میں مدرسے کے باہر سے مشکوک شخص پکڑا گیا، دہشت گردی کا اعتراف

اسٹاف رپورٹ


لاہور : لاہور میں مدرسے کے باہر سے مشکوک شخص پکڑا گیا، ملزم نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تفیش کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں۔


دہشت گردی کا اعتراف کرنے والا شخص لاہور کے علاقے صدر سے پکڑا گیا، مشتبہ شخص کو مدرسے کے گرد موجود پاکر سیکیورٹی گارڈ نے حراست میں لیا اور انتظامیہ کے حوالے کردیا، تلاشی پر نوجوان سے مختلف نقشے اور سمیں برآمد ہوئیں۔


انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو سامان سمیت قبضے میں لے لیا، پولیس اور حساس اداروں کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مشتبہ شخص مخبوط الحواس ہے اور ذہنی طور پر توانا نہیں تاہم مزید حقائق کیلئے تفتیش جاری رکھی جائے گی۔ سماء

میں

لاہور

کے

کا

سے

tests

South Africa

paper

Tabool ads will show in this div