عدنان پاشا پھر بدمعاشیاں دکھانے لگا

کراچی : جس کا نشہ ہرن ہوگيا تھا جو بکري بن گيا تھا وہ جيالا بن کرآنکھيں دکھانے لگا، عدنان پاشا اپني بُري شہرت پرخوش ہونے لگا، جيالا بنتے ہي بل ميں چھپنے والاعدنان پاشا پھر بدمعاشياں دکھانے لگا۔

وہ عدنان پاشا جيالا بن کرپھرجرات دکھانے لگا، سگريٹ کا دھواں اڑانے لگا، پروگرام سات سے آٹھ کي اينکر کرن ناز کوآنکھيں دکھانے لگا۔ فيس بُک پر اپنے فيم کا شور مچانے لگا، اپني بدنامي اور رسوائي پراترانے لگا، کہنے لگا بہت سارے لہوگ اسے لائيو ديکھتے ہيں، يہ نہيں بتايا کہ کيا سمجھ کر ديکھتے ہيں، بدنام بد قماش اوربد معاش سمجھ کر ديکھتے ہيں، بيچارہ سمجھتا ہےکہ سب ہيرو سمجھتے ہيں۔

جلي ہوئي رسي نے جب سے پيپلزپارٹي ميں نام لکھوايا ہے، بڑے بل آگئے ہيں، چُھپ چھُ کروڈيوز بنانے والا اب ميڈيا کو آنکھيں دکھارہا ہے۔

مگرپي پي رہنما سعيد غني کہ چکے ہيں۔۔۔۔۔ بدمعاشوں کي پارٹي ميں کوئي جگہ نہيں، پيپلزپارٹي کيلئے لمحہ فکريہ ہے، کہيں بدنام جيالے کے ہتھوں پارٹي بدنام نہ ہوجائے۔ سماء

Politics

samaa program

shahra e faisal

aerial firing

adnan pasha

Tabool ads will show in this div