ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف

دبئی : پاکستان سپر لیگ 3 کے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف دے دیا، شعیب ملک نے 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

دبئی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے، شعیب ملک نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی، وہ 43 گیندوں پر 65 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، انہوں نے اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔

ملتان سلطان کے اوپنرز قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 3 رنز پر ہی کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد پویلین لوٹ گئے، سہیل تنویر 41 کے مجموعے پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود کی اننگز بھی 27 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی، راس وائٹلی 16 رنز بنا کر وکٹ گنوا گئے، کیرن پولارڈ نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 6 گیندوں پر 15 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز، انور علی، راحت علی، بین لافلن اور شین واٹسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 3 کے 17 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے، سرفراز احمد کہتے ہیں موجودہ کندیشنز کو دیکھتے ہوئے پہلے بولنگ کو ترجیح دی ہے، ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمود اللہ، عمر امین اور ہیسٹنگ کی جگہ کیون پیٹرسن، اسد شفیق اور لافلنگ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

شعیب ملک کہتے ہیں کہ بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، جنید خان اور ڈیرن براوو کی جگہ عمر گل اور روز وائٹلی کھیلیں گے۔

ملتان سلطانز ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ احمد شہزاد، کمار سنگاکارا، صہیب مقصود، شعیب ملک، کیون پولارڈ، راس وائٹلی، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمران طاہر، عمر گل اور سیف بدر۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔ اسد شفیق، شین واٹسن، رمیز راجہ (جونیئر)، سرفراز احمد، رائیلی روسو، کیون پیٹرسن، محمد نواز، حسن خان، انور علی، بین لافلنگ اور انور علی۔ سماء

QUETTA GLADIATORS

Multan Sultan

PSL3

Tabool ads will show in this div