خواجہ آصف بھی نیب کے ریڈار میں آگئے

اسلام آباد: ترجمان نیب کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف بھی نیب کے ریڈارمیں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب نے خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کی شکایات کی جانچ پڑتال کاحکم دے دیا شکایات کی جانچ پڑتال مبینہ الزامات کی بنا پر کی گئی ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق خواجہ آصف سے اب کا موقف لیا جائے گا،موقف لینے کے بعد قانون کے مطابق حتمی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل ڈی جی نیب نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ نیب نے حساس اداروں سمیت تمام متعلقہ محکموں سے رابطہ کرلیا ہے۔

ڈی جی نیب مرزا بیگ نے بتایاہے تھا کہ مفرورملزمان کی لسٹ تمام اداروں کے حوالے کردی گئی ہے۔ ڈی جی نیب نے مزید کہا کہ مفرورملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ کیسزکوٹائم فریم کے مطابق انجام تک پہنچایاجائے گا۔ سماء

KHAWAJA ASIF

DEFENSE MINISTER

Tabool ads will show in this div