ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار تیار کرنے نہیں دینگے،اسرائیل

اسٹاف رپورٹ
مقبوضہ بیت المقدس : اسرائيلی وزيراعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران کو کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئیے.

اسرائیلی لابی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کسی بھی ملک کو اجازت نہیں دے گا کہ وہ اسے نقصان پہنچانے کے لئے کسی بھی طرح کے زرائع استعمال کرے۔

اس لئے جوہری قوت سے لیس ایران کو روکنا ہو گا۔ اس سے قبل اسرائلی وزیر اعظم نے امریکی صدر باراک اوباما کو یقین دہانی کروائی تھی کہ ایران پر حملے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، تاہم حملے کے امکان کو رد کرنے سے انکار کیا ہے۔ سماء/ایجنسیز

کرنے

کو

Bipasha Basu

law

channel

events

Tabool ads will show in this div