انگلینڈ کے خلاف کی جانے والی غلطیاں ایشیا کپ میں نہیں دہرائیں گے، یونس خان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان کہتے ہیں انگلینڈ کے خلاف کی جانے والی غلطیاں ایشیا کپ میں نہیں دہرائیں گے، بطور ٹیم غلطیوں کو درست کررہے ہیں۔
انہوں نے کرکٹ کے فروغ کیلئے پاک بھارت مقابلوں کو ضروری قرار دیا ہے ۔۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے بازیونس خان نے کراچی کےایک نجی اسکول کےاسپورٹس ڈے کےموقع پربطورمہمان خصوصی شرکت کی اور بچوٕں کےدرمیان کھیلے گئےکرکٹ میچ اوردیگرپرفارمنس کو دیکھا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کرکٹ کی مقبولیت کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔۔ دو روایتی حریف کے درمیان مقابلے سے کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں سب کو فائدہ پہنچاتا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئےکوچ ڈیوواٹموراورکرکٹرزکےدرمیان انگلش زبان کی مشکلات  کے حوالے سے یونس خان کہتے ہیں کہ زبان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم سب کی زبان کرکٹ ہے۔
 

میں

کی

کے

خلاف

خان

law

moscow

Tabool ads will show in this div