زینب قتل ازخودنوٹس کیس؛شاہدمسعود کی معافی کی پیشکش مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے زینب قتل ازخود نوٹس میں ٹی وی اینکر شاہد مسعود کی معافی مانگنے کی پیشکش مسترد کر دی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ زینب واقعہ کا ریڈ روم اور ڈارک ویب سے کیا تعلق، عدالت نے صرف زینب واقعہ کو مدنظر رکھنا ہے ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے زینب قتل از خود نوٹس کی سماعت کی ۔ شاہد مسعود نے کہا عدالت کہے تو معافی مانگ لیتے ہیں ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ معافی کا وقت نکل چکا ہے ۔ معافی عوامی سطح پرمانگی جائے تو دیکھیں گے ۔ معافی کے بعد قانونی طور پر کچھ اور بھی ہو گا ۔ آپ کو انصاف ہوتا نظر آئے گا ۔ آپ نے بار بار کہا میری بات غلط ہوئی تو پھانسی دے دیں ۔ الزامات کی شدت کو دیکھتے ہوئے نوٹس لیا ۔ آپ نے غلطی تسلیم نہ کرتے ہوئے جے آئی ٹی کا سامنا کیا ۔

عدالتی  ریمارکس میں مزید کہا گیا کہ زینب واقعہ کا ریڈ روم اور ڈارک ویب سے کیا تعلق ہے ۔ ویب پر کیا چل رہا ہے ، کوئی غرض نہیں ۔

عدالت نے نجی ٹی وی چینل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی ۔ سماء

zainab murder case

Shahid Masood

Tabool ads will show in this div