جج محمد بشیر کو مدت ملازمت میں توسیع کی یقین دہانی

اسلام آباد : سیکریٹری قانون نے سپریم کورٹ کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جج احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے مدت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

 

عدالت کے روبرو سیکریٹری قانون نے سپریم کورٹ کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کی یقین دہانی کرادی۔ سپریم کورٹ نے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا نوٹس لیا تھا اور سیکرٹری قانون کو طلب کرتے ہوئے جواب مانگا تھا۔

 

عدالت کے روبرو پیش ہو کو سیکریٹری قانون آج عدالت میں پیش ہوئے اور یقین دہانی کرائی کہ چند روز میں جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی جائے گی۔ دوران سماعت سیکریٹری قانون نے بتایا کہ 26 فروری کو جج محمد بشیر کی توسیع کی سمری موصول ہوئی جسے وزیراعظم سیکرٹریٹ بھیج دیا گیا ہے جو 12 مارچ سے قبل منظور ہوجائے گی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سمری سے متعلق 10 مارچ تک پیشرفت سے آگاہ کریں اور اگر سمری منظور کرلی گئی ہے تو 10 مارچ تک نوٹیفیکیشن جاری کریں۔

 

واضح رہےاحتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت 13 مارچ کو پوری ہورہی ہے اور پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں انہیں 6 ماہ کے اندر شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنا ہے جس کی ڈیڈ لائن بھی 13 مارچ ہی ہے۔ سماء

Al Azizia

Tabool ads will show in this div