کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،پولیس اہل کار شہید

کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اہل کار شہید، جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں علی الصبح نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا۔ مسلح ملزمان نے جدید ہتھیاروں سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ایک اہل کار موقع پر جاں بحق، جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی زخمی بھی ہوا،جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

واقعہ کے بعد میڈیا سے گفت گو میں ڈی آئی جی عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ہزار گنجی میں پولیس اہل کاروں کو ناشتہ کرتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، پولیس اہل کار بکتر بند گاڑی میں بھي ناشتہ کرسکتے تھے۔

 

ڈی آئی جی عبدالرزاق نے کہا کہ شہید اور زخمی پولیس ہلکاروں نے ایس او پی کی خلاف ورزی کی، جب کہ سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر تاجر برداری کو کیمرے کرنے کا کہا گیا تھا، یقین دہانی کے باجود تاجر برادری نے سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن وامان کی بہتری کیلئے کمیونٹی تعاون نہیں کر رہی، دہشت گردوں کو شناخت کر کے جلد گرفتار کریں گے۔ سماء

POLICEMEN

police mobile

Tabool ads will show in this div