ٹرانسپورٹ کی غیر معیاری سہولیات،کولمبیا میں شہری سراپا احتجاج
اسٹاف رپورٹ
بگوٹا : کولمبیا میں ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات نہ ملنے کے خلاف سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ پولیس سے جھڑپوں میں متعدد زخمی ہوگئے۔
کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مظاہرہ کرنے والوں سے پولیس کی جھڑپیں ہوئیں ہیں۔
اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کی صورت حال بدترین ہے اور انہیں روزانہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حکومت ترجیح بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کرے۔ سماء/ایجنسیز