سری لنکا،بدھ مت و مسلمانوں میں جھڑپیں،ایمرجنسی نافذ

کولمبو : سری لنکا میں بدھ مت کے پیروکار اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں اور کشیدہ صورت حال کے تناظر میں 10 روز کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے ملک بھر میں 10 روز کیلئے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے شہر کینڈی کے بعض علاقوں میں بدھ مت سے تعلق رکھنے والی سنہالا برادری کی جانب سے کئی مساجد اور مسلمانوں کی دکانوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب ایک ہفتہ قبل مبینہ طور پر چند مسلمانوں نے ٹریفک سگنل پر لڑائی کے بعد ایک بدھسٹ نوجوان پر تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔ سماء

MOSQUE

MUSLIMS

HOUSES

Clashes

EMERGENCY IMPOSED

Buddhist

Tabool ads will show in this div