افغان وزیر خارجہ افغان طالبان سے مذاکرات کیلئے قطر جائیں گے

اسٹاف رپورٹ
کابل : افغا ن وزير خارجہ زلمے رسول افغان طالبان سے مصالحتی عمل سے متعلق بات چيت کے ليے قطر جائيں گے۔


افغان وزارت خارجہ کے ترجمان جانن موسیٰ زئی نے کابل ميں پریس کانفرنس میں صحافيوں سے بات کرتے ہوئے بتايا کہ وزير خارجہ زلمے رسول دس دن کے اندر قطر جائيں گے۔

وزیر خارجہ قطر کے حکومتی عہديداروں سے بھی ملاقات کريں گے۔ اس ملاقات ميں طالبان کے ساتھ مذکرات پر بات چيت کی جائے گی۔


واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز جنوری ميں طالبان نے قطر ميں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان کيا تھا۔


توقع کی جارہی ہے کہ افغان حکومت طالبان کو حکومت میں شراکت داری یا افغان طالبان کے زیر قبضہ علاقوں کا کنڑول دیدی گی۔ سماء/ایجنسیز

سے

وزیر

games

demand

خارجہ

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div