وزیر اعظم کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ، تصاویر وائرل

اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے فرزند عبداللہ خاقان عباسی کے ولیمے کی تقریب پی ایم ہاؤس کے لان میں انتہائی سادگی کے ساتھ انجام پائی، جس میں صرف قریبی افراد کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے فرزند عبداللہ خاقان عباسی کے ولیمے کی تقریب پرائم منسٹر ہاؤس کے لان میں ہوئی۔ وزیراعظم کے صاحبزادے عبداللہ عباسی کی شادی جمعہ کے روز ریٹائرڈ بیوروکریٹ راجہ نوشیرواں کی صاحبزادی مریم کے ساتھ انجام پائی۔

دونوں خاندانوں نے شادی کی جانب سے تقاریب کو نجی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس سلسلے میں ولیمہ میں بھی انتہائی محدود لوگوں کو مدعو کیا گیا۔ تقریب میں سرکاری حکام بھی شریک نہیں تھے، جب کہ ولیمے میں پرائم منسٹر ہاؤس کا عملہ بھی شامل نہیں تھا۔ ولیمے میں مہمانوں کی ون ڈش سے تواضع کی گئی۔

امیر ترین وزیر اعظم کے بیٹے کی انتہائی سادگی میں دعوت ولیمہ پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے حیرت اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بڑی تبدیلی قرار دیا ہے۔ سماء

son

PM house

BELLS

PM shahid khaqan abbasi

Tabool ads will show in this div