احتساب عدالت میں پیشی،نواز شریف حاضری لگا کر واپس روانہ

اسلام آباد : احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر نا اہل وزیراعظم نواز شریف حاضری لگا کر بیٹی کے ہمراہ واپس روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی زیر صدارت نااہل وزیراعظم اور شریف خاندان کے دیگر افراد کے خلاف فليگ شپ اور العزيزيہ ريفرنسز کی سماعت جاری ہے، تاہم طبعیت ناساز ہونے پر نا اہل وزیراعظم کی استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے انہیں واپس جانے کی اجازت دے دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں حاضری کے بعد نواز شریف صاحبزادی کے ہمراہ واپس روانہ ہوگئے، جب کہ داما کیپٹن صفدر کمرا عدالت میں موجود رہے۔ میڈیا کے سوالات پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت مل گئی ہے، نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے،انہوں نے گزشتہ سماعت پر بھی طبیعت کی خرابی پر رخصت مانگی تھی۔

واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے فليگ شپ ريفرنس ميں 3 گواہوں کے بيان ريکارڈ کرائيں گے ہیں، جب کہ العزيزيہ ريفرنس ميں عدالت نے 6 گواہوں کو طلب کر رکھا ہے۔

استغاثہ کے 9 گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کے لیے آج طلب کر رکھا ہے، بیان قلمبند ہونے پر وکیل صفائی خواجہ حارث گواہوں پر جرح کریں گے۔ سماء

Al Azizia

Tabool ads will show in this div