جاپان،سونامی کی ہولناک تباہی کاایک سال مکمل،ملک بھرمیں دعائیہ تقریبات

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
ٹوکیو : جاپان میں سونامی سے ہونے والی ہولناک تباہی کو ایک سال مکمل ہوگیا۔ تباہی میں ہلاک ہونے والے پیاروں کی یاد میں جاپان میں ہزاروں شمع روشن کی گئیں۔

ایک برس قبل گیارہ مارچ کو ریکٹر اسکیل پر نو کی شدت سے آنے والے زلزلے نے جاپان کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ زلزلے کا نتیجہ چالیس میٹر تک بلند سونامی لہروں اور چرنوبل کے بعد سے ہولناک ترین ایٹمی حادثے کی صورت میں برآمد ہوا۔

بیس ہزار سے زیادہ انسان ہلاک ہو گئے یا ابھی تک لاپتہ ہیں۔ پانچ لاکھ افراد بے گھر ہو گئے، جن میں سے اسی ہزار سے زیادہ ابھی بھی ہنگامی رہائش گاہوں میں رہ رہے ہیں۔ جاپان میں آنے والے زلزلے، سونامی اور تابکاری سانحے کے ایک سال بعد بھی جاپان کا سرکاری نشریاتی ادارہ این ایچ کے ہر روز جاپانی علاقے کانٹو میں تابکاری سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار بتاتا ہے۔

قدرتی آفت کے نتیجے میں آنے والی تباہی کو ایک برس گزرنے کے بعد بھی زخم تازہ ہیں۔ اپنے پیاروں کی یاد میں آج جاپان میں ہزاروں شمع روشن کی گئیں اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ بنگلہ دیش میں بھی جاپانی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے شمع روشن کی گئیں اور جاں بحق ہونے والوں کی یادیں تازہ کی گئیں۔  سماء/ایجنسیز

کی

polio workers

islamic

Tabool ads will show in this div