پی ایس ایل 3 : ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کو 184 رنز کا ہدف

دبئی : پاکستان سپر لیگ 3 کے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا ہے، صہیب مقصود نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، صہیب مقصود نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 85 رنز بنائے، ان کی 42 گیندوں پر مشتمل اننگز میں 7 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

ملتان سلطانز کے اوپنر کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے ٹیم کو 51 رنز کا آغاز فراہم کیا، وکٹ کیپر بیٹسمین 28 اور پاکستانی بلے باز 37 رنز بنا کر پویلین لوٹے، شعیب ملک 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پولارڈ نے 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 16 رنز بنائے۔

پشاور کی جانب سے عمید آصف اور ڈاؤسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سماء

PESHAWAR ZALMI

PSL3

Multan Sultans

Tabool ads will show in this div