قندھار،امریکی فوجی کی شہریوں پر فائرنگ،16ہلاک،فوجی گرفتار
اسٹاف رپورٹ
کابل : افغانستان کے صوبے قندھار میں امریکی فوجی کی فائرنگ سے سولہ شہری ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کرنے والے امریکی فوجی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
قندھار کے گورنر کے مطابق ایک امریکی فوجی نے ملٹری بیس کے باہر بلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے سولہ افغان شہری ہلاک ہوگئے۔
ایساف نے بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ میں ملوث فوجی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور افغانستان میں تعینات امریکی فوج معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں اشتعال پھیل گیا ہے۔
بگرام بیس پر قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف افغانستان بھر میں احتجاج جاری ہے جس میں امریکی فوج کی فائرنگ سے اب تک تیس افغان شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ سماء/ایجنسیز