افغان شہریوں کےقتل میں ملوث امریکی فوجی کوسزائےموت ہوسکتی ہے،پنیٹا

اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ اساما بن لادن کو مار کر القاعدہ کی کمر توڑ دی ہے۔ لیون پنیٹا کہتے ہیں افغان شہریوں کو ہلاکت میں ملوث امریکی فوجی کو سزائے موت ہوسکتی ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے باراک اوباما کا کہنا تھا کہ  قندھار میں پیش آنے والا شہریوں کی ہلاکت کا واقعہ افغانستان سے امریکی انخلاء کی اہمیت ظاہر کرتا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ اسے کسی اور واقعہ سے تشبہیہ دینا درست نہیں۔ اوباما کا مزید کہنا تھا کہ یہ فرد واحد کا ذاتی فعل ہے۔ اسامہ بن لادن کو مار کر القاعدہ کی کمر توڑ دی۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کی ہلاکت میں ملوث امریکی فوجی کو فوجی عدالتی نظام کی جانب سے سزائے موت ہوسکتی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران اس طرح کے واقعات کو نہیں روکا جاسکتا  لیکن ان کی پوری کوشش ہے کہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔ سماء/ایجنسیز

میں

save

policy

امریکی

crimes

sentences

demand

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div