جنرل اسمبلی کی عالمی برادری سے شام میں تشدد رکوانے کی اپیل
اسٹاف رپورٹ
نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے عالمی برادری سے شام میں تشدد رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ اب تک آٹھ ہزار شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔
برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے ترقی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی چھیاسٹھ ویں جنرل اسمبلی کے صدر نصیر عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔
شام میں اب تک خواتین بچوں سمیت آٹھ ہزار افراد ہلاک کیے جاچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں ریاستی تشدد رکوانے کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ سماء/ایجنسیز
میں
کی
سے
CII
mistake
تبولا
Tabool ads will show in this div