پرامن ماحول خطے کی ترقی کیلئے ضروری ہے؛وزیراعظم
کھٹمنڈو:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں ایک محفوظ اور پرامن ماحول خطے کی ترقی اورخوشحالی کے فروغ کیلئے بہت اہم ہے۔ پاکستان جنوبی ایشیائی تنظیم برائے علاقائی تعاون(سارک) کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور اس کے منشور کے مقاصد اور اصولوں پر کاربند رہا ہے ۔ تنظیم کو خطے کی معیشت ، ثقافت اورسماجی ترقی کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
کھٹمنڈو میں سارک سیکرٹریٹ کے دورے کے موقع پر خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ سارک رکن ممالک کی اقتصادیات کو تقویت، اشتراک کار کو فروغ دینے کی بہت زیادہ صلاحیت کا حامل ہے۔ تنظیم کو خطے کی معیشت ، ثقافت اورسماجی ترقی کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سارک کو خودمختاربرابری کے اصول پر مبنی علاقائی تعاون کیلئے ایک فعال ذریعہ بنانے کی کوشش کی۔ اسارک رکن ممالک کی اقتصادیات کو تقویت دینے اور باہمی اہمیت کے مختلف شعبہ جات میں اشتراک کار کو فروغ دینے کی بہت زیادہ صلاحیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ تنظیم کو خطے کی معیشت ، ثقافت اورسماجی ترقی کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ خوشحال خطے کیلئے سارک کے رکن ممالک کے مابین مواصلاتی رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارک کے تمام اجلاسوں میں پاکستان نے اپنے اس یقین میں اضافہ کیا کہ جنوبی ایشیا میں ایک محفوظ اور پرامن ماحول خطے کی ترقی اورخوشحالی کے فروغ کیلئے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سارک سربراہ اجلاس کے میزبان کی حیثیت سے پاکستان کسی فوری تاریخ پر سربراہ اجلاس بلانے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان علاقائی تعاون کومزید تقویت دینے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔
سیکرٹری جنرل سارک امجد حسین بی سیال نے کہا کہ پاکستان سارک میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور اس نے قبل ازیں دو سربراہ اجلاسوں کی میزبانی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ سارک سربراہ اجلاسوں کے انعقاد سے رکن ممالک کو نئی تحریک ملتی ہے لہذا یہ بہت اہم ہوتا ہے ۔
بعد ازاں وزیراعظم نے سارک سیکرٹریٹ میں چیڑ کا پودا بھی لگایا۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے اور سارک سیکرٹریٹ میں ڈائریکٹرز کے ساتھ گروپ فوٹو بنایا۔