افغان شہریوں کی ہلاکت میں ملوث امریکی فوجی کی شناخت ظاہر
اسٹاف رپورٹ
کابل: امریکا نے قندھار میں سولہ افغان شہریوں کی ہلاکت میں ملوث امریکی فوجی کی شناخت اسٹاف سارجنٹ رابرٹ بیلز کے طور پر کی ہے ۔جسے کنساس کے فوجی اڈے پر منتقل کردیاگیا ہے۔
امریکی حکام نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسٹآف سارجنٹ رابرٹ بیلز کو افغانستان سے نکالنے کے بعد کنساس کے فورٹ لیون ورتھ منتقل کردیاگیا ہے ۔ جس پر قتل کا مقدمہ چلانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سارجنٹ رابرٹ بیلز سے سولہ افغان شہریوں کی ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ۔۔۔ سولہ افغان شہریوں کی ہلاکت کے بعد افغانستان بھر میں امریکا کے خلاف مظاہرے کئے گئے اور امریکی فوج کے انخلاء کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔
میں
کی
tharparkar
save
policy
exercises
امریکی
crimes
demand
تبولا
Tabool ads will show in this div