دفاعی چیمپئن پشاورزلمی اورٹاپرزملتان سلطانز کا ٹاکرا آج ہوگا

دبئی: پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مدمقابل آئیں گے۔

آج کا میچ پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن کا 16واں میچ ہوگا۔ پشاور زلمی دفاعی چیمپئن ہے جبکہ پی ایس ایل میں پہلی بار کھیلنے والی ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر موجود ہیں۔ ایونٹ میں اب تک بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والی دونوں ٹیموں سے کرکٹ شائقین کو تگڑے مقابلے کی توقع ہے۔

میچ کی اہم بات یہ ہے کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی انجری کا شکار ہیں جس کے باعث امکان ہے کہ وہ آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔ ڈیرن سیمی کی عدم موجودگی میں زلمی کی قیادت محمد حفیظ کے ہاتھوں میں ہے جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل کو دیکھا جائے تو کراچی کنگز کا راج ختم کر کے ملتان سلطانز نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ہے۔ کراچی کنگز دوسرے جبکہ پشاور زلمی تیسرے نمبر پر ہیں۔ کراچی کنگز کے خلاف کامیابی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چوتھی پوزیشن دلادی۔ سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈیٹرز کا پانچواں نمبر ہے اور پانچ میچز کھیل کر سب میں شکست حاصل کرنے والی لاہور قلندر چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

lahore qalandars

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

KARACHI KINGS

ISLAMABAD UNITED

psl 2018

Multan Sultans

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div