شام میں حکومت مخالف جھڑپوں میں شدت،مزیدباسٹھ افراد ہلاک
اسٹاف رپورٹ
دمشق : شام کے مختلف شہروں میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں مزید باسٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
شام کے مختلف شہروں میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ترک سرحد کے قریب سرمین نامی قصبے میں ایک بس پر حملہ کیاگیا جس کے نتیجےمیں خواتین اور بچوں سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے۔
مختلف ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پینتیس شہری اور ستائیس فوجی ہلاک ہوئے۔ فوج نے ترک سرحد کے قریب عدلیب شہر میں باغیوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہوگئی ہے۔ سماء/ایجنسیز
میں
MQM
Video
washington
mistake
تبولا
Tabool ads will show in this div