تعلقات کے تعین کیلئے پاکستانی پارلیمانی فیصلے کا انتظار ہے،امریکا

اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے پاکستانی پارلیمنٹ کے فیصلے کے منتظر ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک جمہوری عمل کے زریعے پاک امریکا تعلقات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ پارلیمنٹ میں پیش کی گئی سفارشات پر بحث جاری ہے۔

امریکا پارلیمنٹ کے فیصلے کا منتظر ہے۔ اس کے بعد ہی دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کس طرح آگے بڑھ سکتی ہے۔ تاہم ہیلری کلنٹن یہ واضح کرچکی ہیں دہشت گردی کےخلاف امریکا اور پاکستان کا ایک ہی مفاد ہے۔ سماء/ایجنسیز

کے

کا

war

anniversary

Bhutto

gujarat

Tabool ads will show in this div