ملتان سلطان نے کراچی کنگز سے پہلی پوزیشن چھین لی
دبئی : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ہر ٹیم کا 5، 5 میچز کا ایک راؤنڈ مکمل ہوگیا، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز نے کراچی کنگز سے پہلی پوزیشن چھین لی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاپ 4 میں جگہ بنالی۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے گروپ میچز میں ہر ٹیم 5، 5 میچز کھیل چکی ہے، ایونٹ میں دوسرا وقفہ ہے، آج کھلاڑی آرام کریں گے، کل (منگل) سے دبئی میں ایک بار پھر رنگ جمے گا۔
پی ایس ایل 3 کے پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کا راج ختم ہوگیا، ملتان سلطانز نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، کراچی کنگز دوسرے، پشاور زلمی تیسرے نمبر پر ہے۔
کراچی کنگز کیخلاف کامیابی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چوتھی پوزیشن دلادی، سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈیٹرز کا پانچواں جبکہ ایونٹ میں تمام میچز ہارنے والی لاہور قلندر چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ سماء