پی ایس ایل 3فائنل: ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ کا اعلان

کراچی : پاکستان سپر لیگ 3 کے فائنل کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، نجم سیٹھی کے مطابق 15 مارچ سے ٹکٹ عوام کیلئے دستیاب ہوں گے، قیمت ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے، غیر ملکی کھلاڑی اور سیکیورٹی کمپنی حفاظتی انتظامات سے مطئمن ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 3 فائنل کراچی میں ہوگا، نیشنل اسٹیڈیم کو بہت محنت سے ٹرافی میچ کیلئے تیار کیا گیا ہے، دو سال کا کام 4 ماہ میں مکمل کرلیا، 15 مارچ کو 100 فیصد کام ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی کھلاڑی حفاظتی انتظامات سے مطمئن ہیں، سیکیورٹی کمپنی کی رپورٹ بھی بہت اچھی ہے، ٹکٹوں کی فروخت 15 مارچ سے شروع ہوگی، ٹکٹس کی قیمت ایک ہزار سے 12 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے متحدہ عرب امارات میں ہوا، 16 مارچ تک لیگ میچز ہوں گے، جبکہ کوالیفائنگ راؤنڈ کا پہلا میچ دبئی، 2 میچز لاہور میں ہوں گے، فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سماء

lahore qalandars

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

KARACHI KINGS

ISLAMABAD UNITED

Multan Sultan

PSL3

Tabool ads will show in this div