شام: باغیوں نے لبنانی ملیشیاء حزب اللہ کے ٹینک تباہ کردیئے، وڈیو جاری
اسٹاف رپورٹ
دمشق : شامی باغیوں نے سرکاری فوج سے لڑائی کی نئی ویڈیو جاری کردی، جس میں لبنانی ملیشیاء حزب اللہ کے ٹینک تباہ کرتے دکھایا گیا ہے
شام کے شہروں دمشق، عدلیب اور حلب میں گھمسان کا رن پڑا ہے، جہاں بشار الاسد کی وفا دار لبنانی مسلح ملیشیاء حزب اللہ باغیوں کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ آور ہیں تو باغیوں کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔
سماجی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو میں حزب اللہ کے گوریلوں کو ٹینک چھوڑ کر بھاگتے دکھایا گیا ہے، عدلیب اور حلب پر قبضے کی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے، باغی مورچہ زن ہیں اور اہم شہروں کا قبضہ چھوڑنے کو تیار نہیں۔ سماء
mistake
تبولا
Tabool ads will show in this div