عمران خان کا’’پیزاودکافی اسٹائل‘‘ وائرل؛سوشل میڈیا پردلچسپ تبصرے
دورہ کراچی کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ایک ریسٹورنٹ میں گئے تو کافی میں پیزا ڈبو کرکھاتے رہے۔ سوشل میڈیا پر کپتان کے اس انوکھے کھابے کو خاصی اہمیت دی گئی۔ کھلاڑیوں نے اس کمبی نیشن کو بھی ہاتھوں ہاتھ لیتے ہوئے اس میں عمران خان کی سادگی کا پہلو نکالا اور انہیں سراہتے رہے البتہ چند ایک ایسے بھی تھے جنہیں یہ ظلم لگا۔ ٹوئٹرصارفین کے چند دلچسپ تبصروں سے آپ بھی محضوظ ہوں۔
ایک صارف کے مطابق پیزا کی بھی کوئی عزت نفس ہوتی ہے، عمران خان کو اس کے جذبات سے نہیں کھیلنا چاہیئے تھا۔ موصوفہ کو عمران خان کی اس حرکت سے دلی صدمہ پہنچا۔
Just watched Imran Khan eating pizza by dipping it into a coffee .. Pizza has some reputation and self respect as well ?? You can’t play with his emotions like that ?? Ek din main itna sadma is too much
— Saba (@ssabasays) March 4, 2018
صدمے کے مارے ان صاحب کی تو بولتی ہی بند ہوگئی۔
Me: Ao baat karein.....
**Seen Imran Khan eating pizza with coffee** ------Dead-------?#AaoKarachiKiBaatKarein #ImranKhan #ImranKhan_InKarachi — Pakistanihypocrite? (@mujtaba_usmani) March 5, 2018
ان صاحب نے تو پیزا کے ساتھ وفاداری زیادہ اہم قرار دے دی۔ ویڈیو دیکھنے والے اگر اب بھی پی ٹی آئی کے سپورٹرز ہیں تو مفت مشورہ بھی دے ڈالا۔
Imran khan eating pizza with coffee ?? If you're still his supporter plz go to the ???? https://t.co/UDN9F63KDG
— Mr_Perfect?? (@Waqar_Sathio72) March 4, 2018
ان صاحب کو تو عمران خان کی یہ ادا خوب بھائی۔
Shahzada banda hh I love Imran Khan
— SALLU BHAI (@nasheela009) March 4, 2018
انہیں بھی لگتا ہے کہ یہ خان صاحب کی سادگی ہے۔
Its shows his simplicity
— Habib (@HabibUllah627) March 4, 2018
ایک ٹوئٹر صارف نے تو واقعی دل پر لے لیا۔
— Sua ??? (@sualehamustafa) March 4, 2018
لو جی بات ہی ختم، ایک صارف نے تو ماننے سے ہی انکار کردیا کہ یہ عمران خان ہیں۔
He doesn’t look like Imran Khan.
— Sunny ? (@Its_SuNnYzzZ_77) March 4, 2018
انہیں عمران خان کے جذبات کا بخوبی علم ہے۔
Kaptaan had pizza and coffee at Dunkin donuts North Nazimabad.
Last time when he crossed this road.. he spotted Dunkin donuts and today he said @AliHZaidiPTI chalo pehle idhar coffee pete hain pehle ? — • S I D R A • (@imran_sidra) March 4, 2018
پیزالوورز کو یہ بھی لگا کہ اسے کافی میں ڈبو کر کھانے سے بڑا جرم کوئی نہیں۔
No bigger crime than dipping pizza in coffee
— Zeeman Memon (@Zeeman_Memon) March 4, 2018
دل وجان سےعمران خان کے پرستار ایک ٹوئٹرصارف نے توانہیں کھانے پینے کی عادات پر منافقت اور جھوٹ سے پاک ہونے کا سرٹیفیکیٹ دے ڈالا۔
شہزادہ ھے شہزادہ تصنع منافقت جھوٹ جیسی لعنتوں سے پاک
— عامر (@aryan39pk) March 4, 2018
عمران خان کے مخالفین اور حمایتی کچھ بھی کہیں ، ہم تو یہ کہیں گے کہ کھاؤ من بھاتا اور پہنو جگ بھاتا۔