سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے میدان جمائے گی

کولمبو : سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان سہہ ملکی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا آغاز کل منگل سے سری لنکا میں ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان سہہ ملکی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا آغاز کل منگل سے سری لنکا میں ہو رہا ہے۔

   

افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم کو بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا، سیریز میں شریک تینوں ٹیمیں دو، دومرتبہ آپس میں مدمقابل ہوں گی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے ابتدائی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ بھارت سے ہو گا، 8 مارچ کو بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت، 10 مارچ کو سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش، 12 مارچ کو سری لنکا کا مقابلہ بھارت، 14 مارچ کو سیریز کے پانچویں میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے ہو گا، سیریز کا چھٹا اور آخری میچ 16 مارچ کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین ہوگا۔ سماء

T20

2018

Nidahas

Tri Series

Tabool ads will show in this div