افغان سرحدی علاقے میں دھماکا، چار افراد ہلاک
چمن : افغانستان کے سرحدی علاقے ویش منڈی میں دھماکے سے 4 افرادہلاک اور12 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان پولیس کا کہنا ہے کہ افغانستان کے سرحدی علاقے ویش منڈی کے بازار میں دھماکے سے 4 شہری ہلاک ہو گئے، جب کہ دھماکے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپن بولدک کے مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ،زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جب کہ دھماکے کے بعد پاک افغان بارڈر پر نقل و حرکت بھی بند کردی گئی ہے۔ سماء