راولپنڈی:پانچویں منزل سے کودنے والی لڑکی جاں بحق،دوسری زخمی
راولپنڈی: دوست کےفلیٹ پر پارٹی منانا مہنگی پڑ گئی۔ مالک اچانک پہنچ کر مشتعل ہوا اورفائرنگ کر دی ۔ دولڑکیاں پانچویں منزل کی بالکونی سے کودیں تو ایک جان سے گئی۔
راولپنڈی میں ائر پورٹ کے قریب نجی رہائشی سوسائٹی میں شیراز نامی نوجوان نے اپنے دوست نادر کے خالی فلیٹ کی چابی لی اور وہاں اپنی دو دوستوں کے ساتھ پارٹی رکھ لی ۔
لڑکا اور دونوں لڑکیاں فلیٹ میں موجود تھیں کہ فلیٹ کا مالک نادر اچانک وہاں پہنچ گیا، ماحول دیکھ کر نادر نے مشتعل ہو کرہوائی ائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ڈر کر دونوں لڑکیاں جان بچانے کیلئے پانچویں منزل پر واقع فلیٹ کی بالکونی سے کود گئیں۔کودنے والی دونوں لڑکیوں میں سے ایک موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دوسری زخمی ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں کی پارٹی میں تلخ کلامی ہوئی تو جان بچانے کے لیے وہ کھڑکی کی جانب سے بھاگیں جہاں تختہ رکھا تھا۔ دونوں تختے سے پھسل کے نیچے گر گئیں۔.پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی حتمی طور پرکچھ کہا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق زخمی لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔ جان گنوانے والی لڑکی شادی شدہ تھی۔ والدہ کے مطابق بیٹی شادی شدہ اور ایک بچی ب کی ماں تھی، گھرمیں یہ بتا کر گئی تھی کہ دوستوں کے ساتھ جارہی ہوں۔
فلیٹ مالک نادر اور لڑکیوں کے ساتھ پارٹی کرنے والا شیراز دونوں موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس ان کی تلاش میں ہے۔