روس رویہ بدلے ورنہ طاقت کا استعمال کریں گے: امریکا

Nov 30, -0001

واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوبامہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر روس نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو مغرب قوت استعمال کرے گا، اور قیمت ماسکو کو چکانی ہوگی۔

وہائٹ ہاؤس میں یوکرینی وزیر اعظم  سے ملاقات کے بعد امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا کہ امریکہ کریمیا ریفرنڈم کو یکسر مسترد کرتا ہے ۔  یوکرین کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کرتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ روس نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو مغرب قوت کا استعمال کرے گا، قیمت ماسکو کو چکانی ہوگی۔

 یوکرینی وزیر اعظم یاتسین یوک نے کہا کہ وہ رُوس کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے البتہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں ۔ ایجنسیز

decision

subway

Tabool ads will show in this div