وزیراعظم نواز شریف سے ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کا ٹیلی فونک رابطہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی : وزیراعظم نواز شریف سے ایم کیو ایم رہنما بابر غوری نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کراچی میں کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعظم نے تحفظات اور شکایتیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابر غوری نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کراچی میں جاری آپریشن کے دوران کارکنوں کی گرفتاریوں، تشدد اور ماورائے عدالت قتل سے سے آگاہ کیا۔


بابر غوری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گھروں سے نکال کر قتل کیا جارہا ہے، وزیراعظم نے متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات اور شکایتیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سماء


 

کا

سے

marriage

dialogues

eid

taiwan

relief

sight

Tabool ads will show in this div