چکوال ٹریفک حادثہ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

چکوال : بلکسر انٹر چینج کے قریب گاڑی کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چکوال کے قریب بلکسر انٹر چینج پر موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ اندوہناک حادثے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق، جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکو اور موٹر وے ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جس کے بعد لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی۔

موٹر وے حکام کے مطابق گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ مرنے والوں کا تعلق ملتان سے تھا، جو بذریعہ چکوال راول پنڈی جا رہے تھے۔ سماء

rescue operation

TRAFFIC ACCIDENT

interchange

Tabool ads will show in this div