کیا پائلٹ نشے میں تھے ؟؟

مانچسٹر : ایئرپورٹ پر طیارے کے لینڈنگ کے یہ مناظر دیکھ کر کوئی باآسانی اس بات کا انداز لگا سکتا ہے کہ شاید پائلٹ نشے میں ہے، تاہم ایسا نہیں۔ لینڈنگ کے وقت طیارے کے دائیں بائیں ڈولتے رہنے کہ وجہ سخت موسم تھا۔

تفصیلات کے مطابق سخت سردی اور طوفان کے باعث جہاں برطانیہ بھر میں نظام زندگی مفلوج ہے، وہی فلائٹ کے نظام کو بھی شدید دشواری کا سامنا ہے اور اس کا انداز یہ ویڈیو دیکھ کر بخوبی لگایا جاسکتا ہے، جب مانچسٹر ایئرپورٹ پر لینڈ کرتے ہوئے کئی طیارے دائیں بائیں ڈولتے رہے۔

ان طیاروں کو یوں لینڈ کرتا دیکھ کرایسا لگتا ہے کہ شاید ان کے پائلٹس نشے میں ہیں، لیکن ایسا بالکل نہیں، طیارے تیز ہواؤں کے جھکڑ کے باعث ہوا میں ڈولنے پر مجبور ہوگئے اور ان کے سامنے پائلٹ بے بس۔

مانچسٹر ایئر پورٹ پرایما طوفان کے دوران مسافر بردار طیاروں کو پائلٹس نے رن وے پر اتارنے کی کوشش کی تو تیز ہوائیں آڑے آگئیں اور طیارے اپنا توازن کھو بیٹھے جس سے مسافربھی خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔

77میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے ہواؤں میں بے قابوطیارے کبھی دائیں طرف ڈولتے تو کبھی بائیں جانب جھولتے لیکن تجربہ کا ر پائلٹس نے انتہائی حاضر دماغی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو کامیابی سے رن وے پر اتارلیا۔ سماء

amazing

landing

Emma

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div