عمران خان آج کراچی پہنچیں گے

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان آج دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔


تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان مختلف علاقوں میں لگائے گئے ممبرشپ کیمپس کا دورہ کریں گے اور رات میں جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

عمران خان دوپہر بارہ بجے کراچی ائیرپورٹ پہنچیں گے اور ائیرپورٹ پی آئی اے ایسوسی ایشن کے ارکان سے خطاب کریں گے۔

اسکے بعد پی ٹی آئی چئیرمین نیول کالونی اور گلستان جوہر میں ممبر شپ کیمپس کا دورہ کریں گے، جبکہ عمران خان لیاقت آباد اور پی آئی بی میں لگائے کیمپس بھی جائیں گے۔

عمران خان رات نو بجے برنس روڈ چوک پر جلسے سے خطاب کریں گے۔ سماء

IMRAN KHAN

pti chairman

rally

membership campaign

Tabool ads will show in this div