ایم پی ایز نے مہاجروں کے لہو کا سودا کیا، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کہتے ہیں کہ ہماری ایم پی ایز نے مہاجروں کے لہو کا سودا کرلیا، یہ وقت ایک سیٹ پر کامیابی کا جشن منانے کا نہیں۔


نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ 22 اگست سے پہلے ایک ووٹ نہیں بکا، نجانے بانی متحدہ کے پاس ایسی کیا گیدڑ سنگی تھی؟۔ انہوں نے کہا کہ خیرات میں ملنے والی سیٹ پر کیا ہم بھی جشن منائیں؟۔

فاروق ستار نے کہا کہ فروغ نسیم کی جیت پر جشن منانے کا مطلب سارا جھگڑا اسی سیٹ کا تھا، ہوسکتا ہے موجودہ صورتحال پی آئی بی کو وقتی فائدہ پہنچائے۔ لیکن یہی کچھ ہونا تھا تو ہم نے بلاوجہ 23 اگست کو پارٹی بچائی۔

فاروق ستار نے کہا کہ متوسط طبقے کی بات کرتے کرتے ہم آج کہاں پہنچ گئے؟ بڑے مقاصد کےلئے چھوٹی غلطیوں کو نظر انداز کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چھ ایم پی ایز کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ سماء

FAROOQ SATTAR

faroogh naseem

senate seat

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div