سعودی مفتی نے بوفے کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا

ریاض : سعودی مفتی نے بوفے کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا۔ مفتی منیب کہتے ہیں بوفے کے تمام معاملات دو فریقین پر واضح ہیں اور شر باعث نہیں۔

 سعودی مفتی نے سرکاری ٹی وی پر فتویٰ جاری کرتے ہوئے بوفے کو غیرشرعی قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کھانے کی مقدار کا تعین کیے بغیر پیسے دے کر جتنا چاہے کھانا غیر اسلامی ہے اس لیے مسلمان ایسی جگہوں سے دور رہیں۔

فتویٰ پر مفتی منیب کہتے ہیں بوفے کے تمام معاملات دو فریقین پر واضح ہیں اور شر کا باعث نہیں۔ پاکستان میں شہریوں کی بڑٰی تعداد نے بھی اس فتویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں اس سے زیادہ اہم معاملات ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مفتی صالح الفیضان کے فتویٰ نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا ہے۔ فتوے کے حامی اور مخالفین ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برسانے میں مصروف ہیں۔ سماء

خلاف

explosions

motion

Tabool ads will show in this div