چیئرمین سینیٹ لانے کیلئے پیپلزپارٹی وفد کوئٹہ پہنچ گیا
کوئٹہ: سينيٹ انتخابات ميں بڑي کاميابي کے بعد سابق صدر آصف زرداري پيپلز پارٹي کا چيئرمين سينيٹ لانے کے لئے سرگرم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان بالا میں اپنی بالادستی قائم رکھنے کیلئے ڈاکٹر قیوم سومرو اور فیصل کریم کنڈی پر مشتمل پيپلز پارٹي کا وفد خصوصي طيارے سے کوئٹہ پہنچ گيا۔
پيپلز پارٹي کا وفد وزیراعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کریں گے جبکہ بلوچستان سے کامیاب ہونے والے سینیٹرز سے بھی بیٹھک لگائیں گے۔ سماء