پی ایس ایل 2018 : لاہور قلندرز مسلسل پانچواں میچ ہار گئی
شارجہ : لاہور قلندرز مسلسل پانچواں ميچ ہار گئي، ميچ دس وکٹوں سے پشاور زلمي کے نام رہا۔
قلندرز پي ايس ايل تھري ميں مسلسل پانچواں ميچ ہار گئے، لاہور قلندرز کے بلے باز رنز بنانے ميں ناکام رہے تو بالرز وکٹيں لينے سے قاصر رہے جبکہ فلڈرز کے ليے گيند پکڑنا بھی مشکل تھا۔
Peshawar Zalmi won by 10 wickets! Watch ball by ball highlights at https://t.co/IuQMggtYOY#LQvPZ #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/PuVtwq34xe
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2018
مک کولم نے پہلے بيٹنگ کا فيصلہ کيا مگر پوري ٹيم صرف سو رنز پر چلتي بني، حسن علي نے تين تو وہاب رياض نے دو شکار کيے، تميم اقبال اور کامران اکمل کو ہدف کے تعاقب ميں ذرا مشکل پيش نہ آئي۔
OUT! 17.2 Hasan Ali to Salman Irshad Watch ball by ball highlights at https://t.co/IuQMggtYOY#LQvPZ #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/Iw3XT3L1Zx
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2018
کامران اکمل 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ تمیم اقبال نے 37 رنز بنائے۔ لاہور کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل پانچویں شکست تھی۔
پاکستان سپر لیگ 2018 کے چودہویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم 100 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔
SIX! 3.1 Umaid Asif to Brendon McCullum Watch ball by ball highlights at https://t.co/IuQMggtYOY#LQvPZ #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/NwIKhOsxeC
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2018
جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے فخر زمان 57 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے جبکہ نئے آنے والے بیٹسمین بھی بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے، قلندرز کی وکٹیں بالترتیب 42، 57، 57، 71، 73، 87، 98، 99، 100، 100 رنز پر گریں۔
42/0 to 73/5@lahoreqalandars with another big stutter in the middle overs#PZvLQ #HBLPSL pic.twitter.com/Y9oJCJwMv3
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2018
لاہور قلندرز کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی مایوس کن رہی ہے اور میکلم الیون نے ایونٹ کے 5 میچز میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے جس کے بعد ان کے لیے اگلے مرحلے میں ٹاپ 4 میں پوزیشن بنانا مشکل ہے۔ سماء