برطانیہ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک
اسٹاف رپورٹ
لندن : مشرقی برطانيہ ميں ہيلی کاپٹر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے، حکام خراب موسم کو حادثے کا سبب قرار دے رہے ہيں۔
مشرقی انگلينڈ کے علاقے گلينگ گھم ميں ہيلی کاپٹر پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگيا، حادثے ميں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک شدگان ميں ايڈورڈ ہاوے بھی شامل ہيں جن کا شمار شمالی آئر لينڈ کے امير ترين لوگوں ميں ہوتا ہے۔
حکام کے مطابق شديد اور سياہ بادل حادثے کا سبب بنے۔ سماء