پی ایس ایل 2018 : لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو آسان ہدف دے دیا
شارجہ : پی ایس ایل کے چودہویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 101 رنز کا ہدف دے دیا ۔
پاکستان سپر لیگ 2018 کے چودہویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم 100 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔
جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے فخر زمان 57 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے جبکہ نئے آنے والے بیٹسمین بھی بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے، قلندرز کی وکٹیں بالترتیب 42، 57، 57، 71، 73، 87، 98، 99، 100، 100 رنز پر گریں۔
پشاور زلمی کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پچھلے میچ کے ہیرو اور ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی انجری کے باعث اس میچ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ لیام ڈاسن نے لی ہے۔
سیمی کی غیر موجودگی میں زلمی کی قیادت محمد حفیظ کریں گے، ٹیم میں دوسری تبدیلی حسن علی کی ہے جو پی ایس ایل تھری میں اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے اب تک پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں چار میچ کھیلے اور کسی میں بھی فتح حاصل نہیں کی، ایونٹ کے دو میچز میں میکولم الیون فتح کے قریب پہنچ گئی تھی تاہم ناقص کارکردگی کے باعث انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پشاور زلمی کی ٹیم نے اب تک چار میچز کھیلے جن میں سے انہیں دو میں فتح اور دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایک روز قبل کھیلے جانے والے میچ میں زلمی کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مدمقابل تھی اور شکست کے بہت قریب پہنچ چکی تھی تاہم کپتان ڈیرن سیمی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو ناقابلِ یقین فتح دلوائی۔
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آؤٹ کلاس کردیا، پہلی بار ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیم نے دو بار کی سیمی فائنلسٹ ٹیم کو 9 وکٹوں سے بدترین شکست سے دوچار کیا۔
ٹیم

