ملتان سلطان کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بدترین شکست

شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آؤٹ کلاس کردیا، پہلی بار ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیم نے دو بار کی سیمی فائنلسٹ ٹیم کو 9 وکٹوں سے بدترین شکست سے دوچار کیا، 103 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ 

پی ایس ایل 3 کے 13 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جواب میں ملتان سلطان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں ایک وکٹ پر پورا کرلیا۔

مزید جانیے : پی ایس ایل 3؛کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکاملتان سلطانزکوجیت کےلیے103رنز کاہدف

 ملتان سلطان کے اوپنرز نے ٹیم کو 66 رنز کا آغاز فراہم کیا، احمد شہزاد 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سنگاکارا نے ایک بار ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، صہیب مقصود 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن خان نے ایک وکٹ لی۔ سماء

PSL3

Multan Sultans

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div