پی ایس ایل 3؛کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکاملتان سلطانزکوجیت کےلیے103رنز کاہدف

 

شارجہ: پی ایس ایل تھری کے13ویں میچ میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےملتان سلطانزکوجیت کےلیے103رنز کاہدف دیاہے۔

 

ملتان سلطانز نے عمران طاہر کی شاندار ہیٹرک کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 102 رنز پر ڈھیر کردیا۔ عمران طاہر نے صرف 2 اعشاریہ  4اوورز میں 19 رنز دےکر 3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔سہیل تنویر نے بھی 3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

کوئٹہ کی جانب سے کپتان سرفراز نے 30 رنز کی اننگ  کھیلی۔ واٹسن 19 اور محمود اللہ نے 15 رنز اسکور کئے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں کیون پیٹرسن شامل نہیں ۔ ان کی جگہ محموداللہ کوٹیم میں شامل کیاگیا۔ اسد شفیق کو بھی ملتان سلطانز نے آرام دیا۔رمیض راجہ جونئیر کوئٹہ کی ٹیم کا حصہ تھے۔

ملتان کی ٹیم نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔ سماء

PSL3

Multan Sultans

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div