سماجی مخالفت اورمشکلات کے باوجود17سالہ بیلے ڈانسرکی جدوجہد جاری
بغداد : حوصلے بلند ہو تو کوئی رکاوٹ منزل کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی، عراقی بیلے ڈانسر بھی اپنے شوق کی تکمیل کے لئے جدوجہد کی آخری حدوں کو چھو رہی ہیں۔ سماجی مخالفت کے باوجود سترہ سالہ لڑکی نے بیلے ڈانس کے فن کو زندہ رکھا ہوا ہے۔
عراق کی سترہ سالہ لیزان سلام بیلے ڈانسنگ ان کا صرف شوق ہی نہیں بلکہ جنون بھی ہے۔ جسے انہوں نے لوگوں کی مخالفت اور سکیورٹی خدشات کے باوجود جاری رکھا ہوا ہے۔ بغداد کے واحد ڈانسنگ اسکول میں زیر تربیت لیزان سیکھنے کے ساتھ یہاں آنے والوں کو بیلے ڈانس کی تربیت بھی دے رہی ہیں۔ بچے بڑے سب ہی لیزان کی صلاحیتوں پر ناز کرتے ہیں ۔ لیکن رقص کا تاریک مستقبل سترہ سالہ بیلے ڈانسر کو مایوس کررہا ہے۔
لیزان کے مطابق بیلے ڈانس کی ملکی سطح پر شناخت اس فن کو بچانے کا واحد ذریعہ ہے۔ سماء