موسم بہاراورسرسوں کےبسنتی پھول

 

اسلام آباد: بہارنے شہر اقتدار کے دروازے پر دستک دی تو سرسوں کے بسنتی پھول نئے موسم کا استقبال کرنے لگے۔فطرت کے حسن کی ترجمانی کرتے سرسوں کے لہلہاتے کھیت کس طرح انسانی طبیعت پر خوشگوار اثرات ڈال رہے ہیں۔

آفت گئی خزاں کی،قسمت پھری جہاں کی۔سرسوں کی سبزشاخوں  نے سنہری بالیاں پہنیں،ہنستے مسکراتے پیلے پھول بہار کا استقبال کرنے لگے۔

حسین پھولوں کے ساتھ اٹھکیلیاں کرتی ہوا بدلتے موسم کا سندیسہ دے تو انسان کو فطرت کی اداؤں پر پیار بھلا کیوں پیار نہ آئے۔

سرسوں کے لہلہاتے زرد پھول پورے ماحول کو رومانوی رنگ میں رنگ کر گویا خزاں کی زرد رُت کے خاتمے کا اعلان کررہے ہیں۔

موسم کے ہاتھ پیلے کرنے والی سبز اور سنہری فصل سرسوں،یوں پھولی ہے گویا رہے گی برسوں۔ سماء

spring

sarsoon

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div