نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ مکمل کرلیا گیا

مظفر آباد : وزیراعظم خاقان عباسی رواں ماہ مکمل ہونے والے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ مکمل ہوگیا، وزیراعظم رواں ماہ کے آخری ہفتے میں افتتاح کریں گے۔ اپریل میں دوسری مئی میں تیسری اور جون میں چوتھا یونٹ بجلی پیدا کرے گا۔

 

نوسوانہترمیگاواٹ کا نیلم جہلم پن بجلی منصو بہ بس اب چلنے کو ہے ۔ پاور ہاؤس تک پانی کی منتقلی کے لیے ساڑھے 48کلومیٹر طویل مرکزی سرنگ میں پانی کی بھرائی شروع کر دی گئی۔ چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا کہ سستی بجلی فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اور اہم سنگ میل طے کر لیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک لاکھ میگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے کے مواقع موجود ہیں۔ چیئرمین واپڈانے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے جس کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشن گنگا ہو یا بگلہار کا معاملہ ، بھارت بہت مرتبہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔نیلم جہلم منصوبہ10سال میں مکمل کیا گیا ہے جس پر 5ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔ سماء

power crisis

PM shahid khaqan abbasi

inaugurate

Neelum–Jhelum Hydropower Plant

Tabool ads will show in this div