شاہد آفریدی کے فینز اور کراچی کنگز کیلئے بری خبر

کراچی : پاکستان سپر لیگ کے تیسری ایڈیشن میں کراچی کنگز کو بڑا جھٹکا لگ گیا، بوم بوم آفریدی فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے، ڈاکٹرز نے کچھ روز آرام کا مشورہ دے دیا، ایم آر آئی کے بعد مزید ٹیسٹ ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کی بڑی ٹیم کراچی کنگز کو بڑا جھٹکا لگ گیا، شاہد آفریدی کے گٹھنے میں انفیکشن ہوگیا، ایم آر آئی ٹیسٹ میں پیرمیں سوجن کا انکشاف ہوا ہے، ڈاکٹرز نے مزید ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دے دیا۔

کراچی کنگز کے اسٹار بیٹسمین کی اتوار کو اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی، وہ آج ملتان سلطان کیخلاف بارش کی نذر ہونے والے میچ میں بھی کراچی کنگز کی فائنل الیون کا حصہ نہیں تھے، طبی ماہرین نے بوم بوم آفریدی کیلئے مزید چند روز آرام تجویز کیا ہے۔

شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ کے تیسری ایڈیشن کے مزید کتنے میچز کھیل سکیں گے، اس کا فیصلہ دیگر ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد ہی کیا جائے گا۔ سماء

KARACHI KINGS

knee injury

PSL3

MRI scan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div